شاہین آفریدی کا ورلڈ ریکارڈ عمان کے فاسٹ بولر نے توڑ دیا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی کا ایک روزہ میچوں کی تاریخ میں تیز ترین سو وکٹیں لینے کا ریکارڈ عمان کے فاسٹ بولر بلال خان نے توڑ ڈالا۔
37 سالہ بلال خان نے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ لیگ ٹو میں اومان اور نمبییا کے درمیان کھیلے گئے میچ میں شاہین شاہ آفریدی کو ون ڈے کرکٹ میں تیزترین 100وکٹیں لینے والے بولر کے اعزاز سے محروم کیا۔
پشاور سے تعلق رکھنے والے لیفٹ آرم بلال خان کا یہ 49 واں ون ڈے میچ تھا جس میں انہوں نے عمان کی جانب سے کھیلتے ہوئے مقررہ 10 اوورز میں 50 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں اور ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے فاسٹ بولر بن گئے۔
شاہین آفریدی نے 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ کےد وران 31 اکتوبرکو کولکتہ میں بنگلادیش کے خلاف کھیلے گئے میچ میں آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل سٹارک کا تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے فاسٹ بولر کا ورلڈ ریکارڈ توڑا تھا۔ پاکستانی پیسر کا یہ 51 واں ون ڈے میچ تھا۔
ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے بولر ہونے کے ساتھ ساتھ بلال خان عمان کی جانب سے سو وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے بولر بھی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More