لاہور(پاک ترک ن یوز) بنگلہ دیش کے سابق کپتان شکیب الحسن پاکستان کیخلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں شرکت کیلئے بنگلادیشی ٹیم کو جوائن کرلیا۔
معروف آل رائونڈر امریکا سے براہ راست لاہور پہنچے، جہاں وہ کینیڈا میں گلوبل ٹی20 لیگ میں بنگلہ ٹائیگرز مسی ساگا کی نمائندگی کررہے تھے۔
واضح رہے کہ رواں برس شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن جیتنے والے سابق پارلیمنٹیرین شکیب الحسن حکومت کا تختہ الٹائے جانے سے قبل ہی کینیڈا میں فیملی کے ہمراہ موجود تھے، تاہم ملک میں جاری مظاہروں اور پرتشدد کے باعث وہ پاکستان پہنچے۔
بنگالی دیشی آل رائونڈر شکیب الحسن کی پاکستان کیخلاف دو ٹیسٹ میچز میں شرکت غیر یقینی تھی تاہم بورڈ نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ شائیکل کے میچز میں آل راؤنڈر کی دستیابی کی تصدیق کردی تھی۔
کینیڈین ٹی20 لیگ میں بنگلہ ٹائیگرز کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر شرف الاسلام بھی لاہور پہنچے تھے۔
یاد رہے کہ بنگلادیش میں جاری بدامنی کی لہر کے باعث پی سی بی نے بنگلادیش کو تجویز دی تھی کہ وہ اگر جلدی پاکستان آتے ہیں تو انہیں لاہور میں پریکٹس کا موقع فراہم کیا جائے گا جس کو بی سی بی حکام نے قبول کرلیا تھا۔
حسینہ واجد کی حکومت خاتمے کے بعد بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر افتخار احمد نے بتایا کہ شکیب کو شامل کرنے کی مخالفت نہیں کی، ٹیم میرٹ پر بنائی جائے گی۔
یاد رہے کہ بنگلادیش اور پاکستان کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 اگست تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم جبکہ دوسرا میچ 30 اگست سے 3 ستمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔