شکیب الحسن نے گریجویشن مکمل کرنے میں کامیاب ہو گئے

 

ڈھاکہ (پاک ترک نیوز) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان اور آل رائونڈر شکیب الحسن بالآخر گریجویشن مکمل کرنے میں کامیاب ہو گئے ۔
شکیب الحسن نے ڈھاکا میں موجود امریکن انٹرنیشنل یونیورسٹی بنگلہ دیش سے ڈگری حاصل کی۔بنگلہ دیشی آل رائونڈر نے 35 برس کی عمر میں گریجویشن ڈگری پروگرام مکمل کرلیا، ، وہ کرکٹ میدانوں اور اس سے باہر ہمیشہ شہ سرخیوں میں جگہ پاتے ہیں، اس بار تعلیم کا خواب پورا ہونے پر نمایاں ہوگئے۔
شکیب بنگلہ دیشی ٹیم کے ساتھ ان دنوں سلہٹ میں آئرلینڈ سے ون ڈے سیریز کھیلنے میں مصروف ہیں، البتہ اتوار کو یونیورسٹی کے کانووکیشن میں شرکت کے لیے انھوں نے بطور خاص ڈھاکا کا سفر کیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More