شوال کا چاند 9 اپریل کو نظر آنے کا امکان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے مطابق پاکستان بھر میں 9 اپریل بروز منگل کو رمضان المبارک کے اختتام پر شوال کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔
پی ایم ڈی کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش 8 اپریل کی رات مقامی وقت کے مطابق 11 بج کر 21 منٹ پر نمودار ہونے کا امکان ہے۔
9 اپریل تک، چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے کے درمیان ہونے کی توقع ہے، افق پر 50 منٹ سے زیادہ غروب آفتاب کے بعد چاند نظر آنے امید ہے ۔
9 اپریل کو کراچی سمیت ملک کے جنوبی علاقوں میں زیادہ تر مقامات پر صاف آسمان کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ تاہم، چاند نظر آنے کے دوران شمالی علاقوں میں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More