شہباز شریف فیض آباد دھرنا کمیشن میں 3 جنوری کو طلب

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) فیض آباد دھرنا کمیشن نے سابق وزیراعظم شہباز شریف کو 3جنوری کو طلب کرلیا۔
سابق وزیراعظم اور صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کو فیض آباد دھرنا کمیشن نے 3 جنوری کو بیان قلمبند کروانے کے لیے طلب کرلیا۔ شہبازشریف کو سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے کمیشن میں طلب کیا گیا ہے۔
گزشتہ سال نومبر میں نگراں حکومت نے فیض آباد دھرنا کیس میں عدالتی فیصلے پر عمل اور ذمہ داروں کے تعین کے لیے انکوائری کمیشن تشکیل دیا تھا۔اسلام آباد میں 2017 میں تحریک لبیک کے فیض آباد دھرنے کے وقت شہباز شریف وزیراعلیٰ پنجاب تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More