اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو عدالت میں پیش کردیا گیا ۔پولیس کی جانب سے شیخ رشید کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کو سابق صدر آصف علی زرداری پر عمران خان کو قتل کرنے کی سازش سے متعلق کیس میں گرفتار اسلام آباد کی ایف 8 کچہری پہنچا دیا گیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ عمرشبیر کی عدالت میں کیس کی سماعت جاری ہے۔
تفتیشی افسر نے عدالت میں مقدمہ کا ریکارڈ جمع کروا دیا، پولیس کی جانب سے شیخ رشید کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ہے۔