شیخ رشید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عدالت نے سربراہ عوامی مسلم لیگ اورسابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا ۔
عدالت نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کو سابق صدر آصف علی زرداری پر عمران خان کو قتل کرنے کی سازش سے متعلق کیس میں گرفتار 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
عدالت نے پراسیکیوٹر کی 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی، جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔
آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کرنے کے بیان پر شیخ رشید کے خلاف مقدمہ تھانہ آبپارہ میں درج ہے۔
عدالت نے شیخ رشید کی جانب سے پولیس کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست بھی خارج کر دی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More