چین میں تیار جہاز پی این ایس شاہجہاں کراچی پہنچ گیا

کراچی (پاک ترک نیوز) چین میں تیار کردہ تیسرے ٹائپ 054 ایلفا جہاز پی این ایس شاہجہاں کراچی پہنچ گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کراچی بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے سینئر افسران نے پی این ایس شاہجہاں کا استقبال کیا۔کمانڈر پاکستان فلِیٹ ریئر ایڈمرل فیصل عباسی نے جہاز کا دورہ کیا اور عملے کو مبارکباد دی۔
ترجمان نے بتایا کہ جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے سری لنکا کے اعلیٰ سول و عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں، پاک بحریہ کے جہاز نے سری لنکن بحری جہاز کے ہمراہ مشترکہ میری ٹائم مشق میں بھی حصہ لیا۔
کراچی آمد سے قبل پی این ایس شاہجہاں نے سری لنکا کی بندرگاہ کولمبو کا بھی دورہ کیا۔
پی این ایس شاہجہاں جدید ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس کثیر المقاصد جہاز ہے،پی این ایس شاہجہاں کی شمولیت سے ملکی سمندری حدود اور مفادات کا دفاع مزید مضبوط ہو گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More