شیریں مزاری رہائی ملتے ہی پانچویں مرتبہ بھی گرفتار

 

گجرات(پاک ترک نیوز) پی ٹی آئی کی مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد پانچویں مرتبہ گرفتار کر لیا گیا۔
شیریں مزاری کو جوڈیشل مجسٹریٹ کھاریاں اختر علی کی عدالت میں پیش کیا گیا، شیریں مزاری پر الزام ہے کہ انہوں نے کھاریاں میں 10 مئی کو ہونے والے پاکستان مخالف مظاہرے میں شرکت کی اور ہجوم کو اشتعال دلایا۔
وکیل فراز احمد ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شیریں مزاری 9 مئی کے مظاہرے میں شریک نہیں ہوئیں، پولیس کے پاس نہ کوئی ویڈیو نہ تصویری ثبوت ہیں جس پر عدالت نے مقدمہ میں شیری مزاری کو ڈسچارج کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت کی جانب سے رہائی کے حکم کے باوجود پولیس نے ایک مرتبہ پھر رہنما تحریک انصاف کو گرفتار کر لیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More