پاکستان سے سیمنٹ کی برآمدات میں نمایاں اضافہ، مقامی فروخت میں کمی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز)
اپریل 2024 میں پاکستان سے سیمنٹ کی برآمدات میں پچھلے سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 45.96 فیصد اضافہ ہوا ہے۔اور یہ 6لاکھ ٹن سے تجاوز کر گئی ہے۔
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2024 میں سیمنٹ کی برآمدات 614,264 ٹن رہیں۔ جبکہ گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 420,857 ٹن کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔
اعداد و شمار میں مزید کہا گیا کہ رواں مالی سال (2023-24) کے پہلے 10 ماہ کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں 65.35 فیصد اضافہ دیکھا گیا اس عرصے کے دوران 5.715 ملین ٹن سیمنٹ کی برآمدات کی گئیں۔
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا کہ رواں سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران سیمنٹ کی کل فروخت 37.447 ملین ٹن رہی جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران فروخت ہونے والے 36.551 ملین ٹن سے 2.45 فیصد زیادہ ہے۔
دریں اثنا، اس عرصے کے دوران مقامی سیمنٹ کی فروخت 31.732 ملین ٹن رہی۔ جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران فروخت کی گئی 33.095 ملین ٹن سے 4.12 فیصد کم ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More