7اکتوبر سے اب تک اسرائیل 5ہزار سے زائد فلسطینیوں کو حراست میں لے چکا ہے

غزہ (پاک ترک نیوز)
غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر 2023 سے اب تک محصور پٹی میں 5,000 سے زیادہ فلسطینیوں کو گرفتار کر کے جیلوں میں ڈال دیا ہے۔
فلسطینی میڈیا آفس نے فلسطینی اسیران کے دن کے موقع پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک غزہ کی پٹی میں مقیم پانچ ہزار سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔میڈیا آفس نے تمام فلسطینی، عرب اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ پر زور دیا کہ وہ قابض حکومت کی جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کے مسئلے کو اجاگر کریں۔جبکہ بین الاقوامی برادری سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی اخلاقی، انسانی اور قانونی ذمہ داریاں ادا کرے۔فلسطینی میڈیا آفس نے فلسطینی قیدیوں بالخصوص بیمار قیدیوں کے ساتھ ناروا سلوک اور تشدد کے معاملے پر عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا۔
فلسطینی قومی کونسل نے 17 اپریل کو 1974 میں فلسطینی قیدیوں کے دن کے طور پرمنایا کیونکہ یہ وہ تاریخ تھی جب محمود بکر حجازی کو 1971 میں اسرائیلی حکومت اور فلسطین کے درمیان قیدیوں کے پہلے تبادلے میں رہا کیا گیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More