سندھ حکومت کی ایک بار پھر بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت

کراچی(پاک ترک نیوز) سندھ حکومت نے ایک بار پھر بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت کرلی۔
تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز کی عدم دستیابی کی بنا پر سندھ حکومت نے ایک بار پھر بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت کرلی۔ سندھ حکومت نے صوبائی الیکشن کمیشن کو ایک اور خط لکھ دیا جس میں بلدیاتی انتخابات موخر کرنے کی سفارش کی گئی۔
مراسلے میں کہا گیا کہ آرمی اور رینجرز کی مطلوبہ تعداد میسر نہیں ہوگی، ممکنہ دہشتگردی، حساس اداروں کے خدشات کو رد نہیں کیا جاسکتا، سکیورٹی فورسز کی عدم دستیابی پر انتخابات نہیں کرائے جاسکتے۔
خط میں کہا گیا ہےکہ سکیورٹی کے مسائل کا سامنا ہے اور کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوسکتا ہے لہٰذا سکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہونے تک بلدیاتی الیکشن ملتوی کئے جائیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More