ترکیہ میں بے روزگاری کی شرح میں معمولی کمی

انقرہ (پاک ترک نیوز)
جمہوریہ ترکیہ کی شماریاتی اتھارٹی نے بتایاہے کہ جولائی میں ترکی کی بے روزگاری کی شرح 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 9.4 فیصدپرآ گئی ہے۔
ترکی کے ادارہ شماریات (ترک سٹیٹ) کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر جولائی میں 15 سال یا اس سے زیادہ عمر کے بے روزگار افراد کی تعداد 38,000 کی کمی کے بعد 3.29 ملین ہوگئی۔
مردوں کے لیے بے روزگاری کی شرح 7.6فیصد اور خواتین کے لیے 12.9فیصد تھی۔ جبکہ جولائی میں روزگار کی شرح 48.4 فیصد پر آئی جو ماہ بہ ماہ 0.5 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More