میلبرن (پاک ترک نیوز) پاکستان کو پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا سے پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی سکواڈ میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے ۔
26 دسمبر سے شروع ہونے والے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں قوم ٹیم میں تین تبدیلیوں کا امکان ہے، انجری کا شکار ہونے والے خرم شہزاد، وکٹ کیپر سرفراز احمد اور آل راؤنڈر فہیم اشرف ممکنہ طور پر پلئینگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔
سرفراز احمد نے پرتھ ٹیسٹ میچ میں محض 7 اسکور کیے جبکہ اسٹمپ کے پیچھے دو مواقع بھی ضائع کیے، انکی جگہ محمد رضوان جبکہ فہیم اشرف کی جگہ ساجد خان کو اسکواڈ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔انجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے باہر ہونے والے خرم شہزاد کی جگہ حسن علی یا میر حمزہ کو پاکستان الیون کا حصہ بن سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گزشتہ روز آگاہ کیا تھا کہ خرم شہزاد پسلی میں اسٹریس فریکچر کا شکار ہیں، جسکی وجہ سے وہ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔
انہوں نے پرتھ ٹیسٹ کے دوران اپنا ڈیبیو کرتے ہوئے اسٹیو اسمتھ، مچل مارش، ڈیوڈ وارنر اور مارنش لبوشین کی وکٹیں حاصل کیں تھی۔