جنوبی وزیرستان: زیرتعمیر تھانے پر فائرنگ سے 5 مزدور جاں بحق

جنوبی وزیرستان(پاک ترک نیوز) جنوبی وزیرستان میں زیر تعمیر تھانے پر فائرنگ سے 5 مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا دژہ غونڈے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زیر تعمیر پولیس تھانے میں کام کرنے والے 5 مزدور جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال وانا منتقل کر دیا گیا،مزدوروں کا تعلق شکئی سے ہے۔
ڈی پی او جنوبی وزیرستان فرمان اللہ کا کہنا ہے کہ پولیس نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے، واقعہ کی تحقیقات کر کے مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More