برلن(پاک ترک نیوز) سپین نے انگلینڈ کو شکست دے کر فٹبال کے دوسرے سب سے بڑے عالمی ایونٹ یورو کپ 2024 کا ٹائٹل چوتھی مرتبہ اپنے نام کرلیا ۔
یورو کپ کے 17 ویں ایڈیشن کا فائنل برلن کے اولمپک اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں تین مرتبہ کی چیمپئن ٹیم سپین نے پہلی بار ٹرافی جیتنے کا خواب دیکھنے والی انگلینڈ کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دیکر چوتھی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
سپین کی طرف سے نکو ولیمز نے پہلا گول میچ کے 47 ویں منٹ میں کیا جس کے بعد کول پالمر نے 73 ویں منٹ میں انگلینڈ کی طرف سے پہلا گول کرکے اسپین کی سبقت کو ختم کردیا۔
میچ کے چھیاسی ویں منٹ میں سپین کے مکیل اویارزابل نے دوسرا گول کرکے اپنی ٹیم کو ایک بار پھر برتری دلادی جو آخر تک برقرار رہی۔
واضح رہے کہ اسپین اس سے قبل 1964، 2008، 2012 میں یورو کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرچکا ہے۔