سپین کا فلسطین کو باضابطہ آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان

میڈرڈ(پاک ترک نیوز) سپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے فلسطین کو باضابطہ آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا۔
سپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے کہا کہ فلسطین کو تسلیم کرنا تاریخ ساز لمحہ ہے، فلسطین پر مظالم کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، ہمارافیصلہ کسی ملک کیخلاف نہیں بلکہ امن کا قیام ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین کو تسلیم کرنا اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے عین مطابق ہے۔آئرلینڈ، ناروے کے وزیراعظم نے بھی فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا ۔
یاد رہے کہ سپین کی جانب سے اس اعلان کے بعد فلسطین کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد 146 ہوگئی ہے۔
یہ کوششیں ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب غزہ میں حماس کو شکست دینے کے لیے اسرائیل کی جارحیت کی وجہ سے فلسطینی شہادتوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے اور یہ عالمی سطح پر جنگ بندی اور خطے میں قیامِ امن کے لیے ایک دیرپا حل پر زور دینے کا سبب بنا ہے۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 36 ہزارسے زائد فلسطینی شہید اور 80 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے ۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More