سری لنکا کی بنگلہ دیش کیخلاف تیسری وکٹ بھی گر گئی

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 38ویں میچ میں سری لنکا کی بنگلہ دیش کیخلاف تیسری وکٹ بھی 72رنز پر گر گئی۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں جاری ورلڈ کپ 2023کے 38ویں میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔
سری لنکن ٹیم کوآغاز سے ہی مشکلات کا سامناکرنا پڑا ۔کوشال پریرا محض 4رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔لنکن ٹائیگرز کو دوسرانقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب 66رنزکے مجموعی سکور کپتان کوشال مینڈس 19رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
سری لنکا کو تیسرا نقصان 72کے مجموعے پر ہوا جب نشاکا 41رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔
بنگلہ دیش کی جانب سے شرف الاسلام ،تنزید حسن اور شکیب الحسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More