آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ اس ہفتے بھی ہونے کا امکان نہیں ،اسحاق ڈار

 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کاکہناہے کہ آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ اس ہفتے بھی نہ ہونے کا امکان ہے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو مطمئن کردیا ہے۔چند دنوں میں آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہوجائے گا۔
صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے کہا تھا کہ اس ہفتے معاہدہ ہوجائے گا۔وفاقی وزیر خزانہ کا سوال کےجواب میں کہنا تھا کہ میں نے چند دن کہا ہے اس ہفتے کا نہیں کہا ہے۔
اس سے قبل وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ آج کا سیمینار ملک کو معاشی دلدل میں سے نکالنے کیلئے منعقد کیا گیا ہے۔آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ہمیں معاشی استحکام کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے یہ سیمینار کرانے میں مدد کی ہے ۔ملک نے 2013 سے 2018 میں معاشی استحکام حاصل کیا۔گزشتہ چند سالوں کی بری حکومت کے باعث حالات خراب ہوئے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمارے زمانے میں پاکستان کی ڈیٹ سروسنگ 2 کھرب روپے سالانہ سے کم تھی جو اب 5 کھرب سے زیادہ ہے۔ہمارے دور میں فی کو آمدنی میں 379 ڈالر کا اضافہ ہوا۔اس سے اگلے چار سالوں میں صرف تیس ڈالر کا اضافہ ہوا۔اتحادی حکومت کو تباہ حال معیشت ورثے میں ملی۔ترقیاتی شراکت داروں عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کا شکرگزار ہوں۔آئندہ ماہ نئے سال کی بجٹ سازی کا عمل جلد شروع ہوگا۔ملک کو بڑے چیلنجوں کا سامنا ہے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی بڑے چینلز کا سامنا تھا جن پر قابو پایا۔پچھلے چند سالوں میں پاکستان معاشی طور پر منیجمنٹ کا شکار ہوا۔مسلم لیگ کے پچھلے دور میں پاکستان 24وی بڑی معیشت بن گیا تھا۔چند سالوں کی کمزور ترقیاتی کی وجہ سے پاکستان کی سٹاک مارکیٹ بھی تنزلی کا شکار ہوئی جو ایشیا کی بہترین مارکیٹ تھی۔
وزیر خزانہ کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت کی جانب سے کی یقین دہانیوں کو موجودہ حکومت نے پورا کیا۔پاکستان نے ایک ہی آئی ایم ایف پروگرام مکمل کیا ہے جو کہ 2016 میں ہوا۔ڈکٹیٹرز نے بھی اپنے دور میں آئی ایم ایف پروگرام مکمل نہیں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے فنڈز کی ضرورت تھی۔پاکستان سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے 3200 ارب روپے اپنے وسائل سے خرچ کرے گا۔
وزیر اعظم نے حال ہی میں کفایت شعاری کا اعلان کیا ہے۔جس کے مطابق وزرات خزانہ نے ضروری نوٹیفیکیشن جاری کردئیے ہیں۔پاکستانی معیشت سے متعلق بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے۔پاکستانی معیشت سے متعلق دیوالیہ ہونے کے پروپیگنڈے میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دیتا ہوں کہ میثاق معیشت کریں۔

 

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More