آئی ایم ایف سے سٹینڈبائی معاہدے کی منظوری ،ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی

کراچی(پاک ترک نیوز) آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے پاکستان کے سٹینڈ بائی معاہدے کی منظوری کے بعد آج کاروباری دن کا آغاز ڈالر کی قیمت میں اچانک کمی دیکھنے میں آئی ۔
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت یکدم 5 روپے 47 پیسے ہو گئی ، جس سے ڈالر 272 روپے کی سطح پر ٹریڈ کر رہاہے ۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں اور 100 انڈیکس 116 پوائنٹس بڑھ کر 45631 کی سطح پر آ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ڈالر کی انٹربینک مارکیٹ میں قیمت کمی کے بعد 278 روپے سے بھی نیچے آ گئی تھی جب کہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر اپنی قدر گرنے کے بعد 281 روپے کی سطح پر تھا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More