کراچی(پاک ترک نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں تین فیصد ضافہ کردیا ۔ تین فیصد اضافے کے بعد شرح سود ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 20فیصد پر پہنچ گئی ۔
تفصیلات کےمطابق سٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے شرح سود میں 3 فیصد اضافہ کردیا۔ شرح سود ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 20 فیصد پر آگئی۔آئی ایم ایف نے بھی پاکستان سے شرح سود بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔
قومی بینک کے مطابق شرح سود کو بڑھانے کا مقصد افراط زر میں اضافے اور مالیاتی استحکام کو لاحق خطرات کو روکنا ہے، جبکہ نئے انفلوز آنے میں تاخیر کا سامنا ہے جس سے ذخائر پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔
سٹیٹ بینک نے گزشتہ صرف 17 مہینوں میں شرح سود میں 13 فیصد اضافہ کیا ہے۔ خدشہ اس بات کا ہے کہ آنے والے دنوں میں معاشی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا کیونکہ شرح سود میں جس تیزی سے اضافہ کیا گیا ہے، اس کی مثال گزشتہ کئی دہائیوں میں نہیں ملتی۔
وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان نے شرح سود میں اضافے کو کاروبار اور معاشی ترقی مخالف قرار دیا ہے۔ ایوان نے اس پر گہری مایوسی اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔