سیکرٹری سپورٹس اور ڈی جی سپورٹس نے نشترپاک میں پودے لگائے

لاہور(پاک ترک نیوز) ملک کو سرسبزو شاداب بنانے کا مشن۔ ”پلانٹ فار پاکستان“مہم کے حوالے سے سیکرٹری سپورٹس اینڈیوتھ افیئرز پنجاب مظفرخان سیال اور ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں پودے لگائے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ملک کو سرسبزو شاداب بنانے کا مشن ”پلانٹ فار پاکستان“مہم کے سلسلہ میں سیکرٹری سپورٹس اینڈیوتھ افیئرز پنجاب مظفرخان سیال اور ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں پودے لگائے، اس موقع پر سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال اور ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے ملک کی خوشحالی اور ترقی کیلئے دعاکی ہے۔
سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پلانٹ فارپاکستان مہم سے آلودگی کا خاتمہ ہوگا،ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے درخت ضروری ہیں تاکہ فضاء صاف ہو اور ماحول بہتر ہو۔
ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے اس موقع پر کہا ہے کہ شہریوں کو شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے، پلانٹ فار پاکستان سے دنیا کو مثبت پیغام دیا جارہا ہے، پودے لگائیں فضا کو صاف شفاف بنائیں اورسموگ کا خاتمہ ہو۔
اس موقع پرایڈیشنل سیکرٹری فرحان فاروق اور پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم یو قیصر رضا بھی موجود تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More