اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی ”آ بیل مجھے مار“ والے کام نہ کریں، صدر آئین کی حد میں رہیں، صدراتی دفتر کو بلیک میلنگ کا اڈہ نہ بنائیں۔
وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ صدر الیکشن کمشن کو غیرقانونی اور غیر آئینی احکامات پر مجبور نہیں کر سکتا۔ الیکشن کمیشن آپ کا غلام نہیں کہ جو آپ کہیں وہ مانے۔
وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہا کہ صدر عارف علوی ’ آ بیل مجھے مار‘ والے کام نہ کریں۔ آئین کی حد میں رہیں۔ الیکشن کی تاریخ دینے سے صدر کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ صدر علوی خوامخواہ ٹانگ نہ اڑائیں اور صدر کے دفتر کو بلیک میلنگ کا اڈا نہ بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے معیشت، خارجہ تعلقات اور قومی مفادات کو نقصان پہنچایا۔اب ریاستی سربراہ کے منصب کو سازش کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔