روز ویلٹ ہوٹل کی فروخت کیلئے اقدامات شروع

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی ہدایت پر پی آئی اے اثاثوں کی نجکاری کا عمل شروع ہوگیا، امریکا میں پی آئی اے کے روز ویلٹ ہوٹل کی فروخت کے لیے اقدامات تیز کر دیے گئے۔
نگراں حکومت کی جانب سے گرین سگنل ملتے ہی نجکاری کمیشن نے پی آئی اے اثاثوں کی نجکاری کا عمل شروع کیا۔نجکاری کمیشن نے روز ویلٹ ہوٹل کی نیلامی سے متعلق فنانشل ایڈوائز کے تقرر کے لیے دلچسپی رکھنے والی فرموں سے 9 اکتوبر تک پیشکش طلب کرلیں۔
نجکاری کمیشن نے روز ویلٹ ہوٹل کی نیلامی سے متعلق فنانشل ایڈوائز کے تقرر کے لیے پیشکش طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ روز ویلٹ ہوٹل کی فنانشل ایڈوائزری کے لیے دلچسپی رکھنے والی فرمز 9 اکتوبر تک ایک ہزار ڈالر فیس کے ہمراہ درخواستیں جمع کرائیں۔
پی آئی اے کے روز ویلٹ ہوٹل کو سرکاری اداروں کی نجکاری کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ روز ویلٹ کے لیے فنانشل ایڈوائزر کے طور درخواستیں دینے کے لیے تکنیکی دستاویز نجکاری کمیشن کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More