کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔پاکستان سٹاک مارکیٹ 64 ہزار پوائنٹس کی حد سے بھی نیچے آ گئی ہے۔
سٹاک ایکسچینج میں 700 سے زائد پوائنٹس کمی کے ساتھ 100 انڈیکس 63 ہزار 825 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 26 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 24 پیسے پر بند ہوا تھا۔
سابقہ پوسٹ