امریکی صدر کی جانب سے اپنے روسی ہم منصب کو پاگل کہنے پر شدید ردعمل

ماسکو (پا ک ترک نیوز)
امریکی صدر جو بائیڈن کے ایک تقریب میں اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن کو "پاگل ” قرار دینے کے بعد کریملن کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔
بائیڈن نے بدھ کے روز سان فرانسسکو میں ایک تقریب میںاپنی مختصر تقریر میں کہا تھا کہ ہمارے پاس ایک آدمی پوٹن بھی ہے جو دیگر کی طرح ایک پاگل ہے۔ اور ہمیں ہمیشہ جوہری تنازعے کے بارے میں فکر مند رہنا پڑتا ہے۔ لیکن انسانیت کے لیے اپنی بقا کے حوالے سے اصل خطرہ ماحولیاتی تغیرات ہیں۔
بائیڈن کی سخت زبان کا پھٹدوسری بار دیکھنے میں آیا ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے روسی صدر کو 2022 میں یوکرین پر حملے کا حکم دینے پر ، ایک "قصائی” اور "جنگی مجرم” کہا تھا۔
تاہم کریملن نے جمعرات کو بائیڈن کے ریمارک پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہ اس نے ریاستہائے متحدہ کو بدنام کیا ہے۔ وہ لوگ جو اس طرح کے الفاظ استعمال کرتے ہیں۔ وہ اصل میں خود کو "ہالی ووڈ کاؤ بوائے” ظاہر کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں۔
کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ "امریکی صدر کی طرف سے کسی دوسری ریاست کے سربراہ کے خلاف اس طرح کی زبان کا استعمال ہمارے صدرکی عزت میں کمی نہیں لا سکتا ۔” "لیکن یہ ان لوگوں کی توہین کرتا ہے جو اس طرح کے الفاظ استعمال کرتے ہیں۔”پیسکوف نے کہا، "کیا مسٹر پوٹن نے کبھی آپ کو مخاطب کرنے کے لیے ایک خام لفظ استعمال کیا ہے؟ ایسا کبھی نہیں ہوا ہے۔ اس لیے، میں سمجھتا ہوں کہ اس طرح کے الفاظ خود امریکہ کو بدنام کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ جنوری 2022 میں ایک گرما گرم مائک سلپ میں، بائیڈن نے فاکس نیوز کے ایک صحافی کو "کتیا کا بچہ” کہاتھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More