استنبول(پاک ترک نیوز)
ترکی کی خاتون اول ایمن اردوان نے اس عزم کا اظہار کیا ہےکہ جب تک اسرائیل کے ہاتھوں "مظلوم” تمام لوگوں، خاص طور پر فلسطینیوں کو امن نہیں مل جاتا، لڑائی جاری رکھیں گے۔
15 نومبر 2023 کو استنبول میں منعقدہ ون ہارٹ فار فلسطین سمٹ کی پہلی سالگرہ کے موقع پر مسز اردوان نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ پرلکھا ہے کہہم ایسے نظام کو مسترد کرتے ہیں جو معصوموں سے ان کے زندگی کے حق کو چھینتا ہے اور بچوں کو تاریکی میں لے جانے کی مذمت کرتا ہے۔
اس سربراہی اجلاس میں آذربائیجان کی خاتون اول مہربان علیئیوف اور برازیل کی خاتون اول روزانجیلا دا سلوا سمیت دنیا بھر کی خواتین اول نے شرکت کی تھی۔
ترک خاتون اول نےاس بات پر زور دیتے ہوئےکہاکہ انہوں نے جنگ بندی کی اپیل کیاور ساتھ ہی "قبضے اور انسانی وقار کے خلاف تمام اقدامات” کی مخالفت میں اتحاد کا مظاہرہکیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انصافتمام معصوم لوگوں کا "حق” ہے۔ اور اس حق کا دفاع کرنا "ہماری انسانیت کا امتحان ہے۔”