پاک افغان کامیاب مذاکرات ،طور خم بارڈر 10روز بعد کھول دیا گیا

خیبر(پاک ترک نیوز) پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد طورخم بارڈر کو 10 روز بعد کھول دیا گیا۔
واضح رہے کہ طورخم بارڈر ڈرائیور پر پاسپورٹ ویزہ شرط لاگو کرنے کے سلسلے میں بند کیا گیا تھا۔سرحدی گزرگاہ کھلنے کے بعد افغانستان سے پہلی کارگو گاڑی پاکستان میں داخل ہوگئی۔
10 روز مسلسل بند رہنے کے بعد آج گیارہویں دن کامیاب مذاکرات ہونے پر طورخم گیٹ دو طرفہ تجارت کیلئے کھول دیا گیا ہے۔
افغان ڈرائیورز کو سفری دستاویزات کیلئے 31 مارچ تک مہلت دی گئی ہے، یکم اپریل سے بغیر سفری دستاویزات کے کارگو گاڑیوں کا پاکستان میں داخلہ ممنوع ہوگا۔
یاد رہے کہ بارڈر کی بندش کے دوران دونوں اطراف پھل اور سبزیوں سے بھری ہزاروں گاڑیاں کھڑی رہیں جس سے گاڑیوں میں موجود پھل اور سبزیاں خراب ہونے لگی تھیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More