خواتین کرکٹرز کےلئے پی ایس ایل شروع کر نے کی تجاویز بھی پیش

لاہور(پاک ترک نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی پی سی بی کے ڈائریکٹرز سے اہم ملاقات ہوئی۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کو تمام ڈائریکٹرز نے اپنے شعبوں کی کارکردگی اور متعلقہ امور کے بارے بریفنگ دی۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے بورڈ کے وسائل میں اضافے کا پلان کا پلان طلب کرلیا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پی سی بی کا ریوینو جنریشن کا قابل عمل پلان تیار کیا جائے ۔
چئیرمین پی سی بی نے ڈائریکٹرز مارکیٹنگ۔ اسٹیٹ اور کمرشل کو ریونیو جنریشن کاپلان مرتب کرنے کا ٹاسک دے دیانیشنل کرکٹ اکیڈمی کو بہتر بنانا ہے تاکہ کھلاڑیوں کو زیادہ سہولتیں میسر ہوں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ کے فروغ کیلئے ہر سطح پر جامع حکمت عملی ترتیب دی جائے۔پی سی بی کو لیڈنگ ادارہ بنانے کےلیے تمام تر کاوشیں بروئے کار لائے جائیں۔
اجلاس میں پی ایس ایل کو زیادہ دلچسپ بنانے اور خواتین کرکٹرز کےلئے پی ایس ایل شروع کر نے کی تجاویز بھی پیش کی گئیں ۔تمام ڈائریکٹرز نے اپنے شعبوں کے امور کے بارے میں آگاہ کیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بورڈ کے ایشوز کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر ۔ پی ایس ایل لیگ کی کمشنر بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More