اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو دہشت گردی کے مقدمات میں طلبی کے نوٹسز جاری کردئیے گئے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف اسلام آباد پولیس کے تھانہ سی ٹی ڈی اور رمنا میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت الگ الگ 4 مقدمات درج ہیں جس میں شامل تفتیش ہونے کے لیے عمران خان کو طلبی کے نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔
طلبی کے نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان 10 مئی کو تھانہ رمنا اور 11 مئی کو تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمات میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں، عمران خان 11 مئی کو پولیس لائنز اسلام آباد میں دن 2 بجے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں۔
سابق وزیراعظم عمران خان کو نوٹسز ان کی زمان پارک لاہور کی رہائش گاہ کے پتے پر بھیجے گئے ہیں۔