سپر ایٹ راؤنڈ، بنگلا دیش کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت آسٹریلیا سے شکست

نارتھ ساؤنڈ اینٹیگا(پاک ترک نیوز) آئی سفی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 28 رنز سے شکست دے دی، میچ بارش کے باعث روک دیا گیا تھا۔
بنگلہ دیش نے آسٹریلیا 140 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم بارش شروع ہونے سے قبل کینگروز نے 11.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز بنا لیے تھے۔ اوپنر ڈیوڈ وارنر 53 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 44 ویں میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے۔
بنگلہ دیش کو ابتدا ہی میں نقصان اٹھانا پڑا جب تنزید حسن پہلے اوور کی تیسری گیند پر کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہو گئے، لٹن داس نے 16 رنز بنائے۔
کپتان نجم الحسن نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور 41 رنز بنا کر سب سے نمایاں بیٹسمین رہے، ان کا ساتھ توحید نے دیا جنہوں نے 40 رنز بنائے، آل راؤنڈر شکیب الحسن صرف 8 رنز ہی بنا سکے، تسکین احمد نے ناقابل شکست 13 رنز کی اننگز کھیلی۔
کینگروز کی جانب سے پیٹ کمنز نے 3 کھلاڑیوں کا شکار کیا، ایڈم زمپا نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ گلین میکسویل، مارکوس اسٹوئنس اور مچل اسٹارک نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More