غریب افریقی ملکوںکو روسی اناج کی فراہمی ، روس جلد ترکیہ اور قطر سے رابطے کرے گا، نائب وزیر خارجہ گرشکو

ماسکو (پاک ترک نیوز)
روس افریقہ کو ایک ملین میٹرک ٹن اناج بھیجنے کے معاہدوں کے تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے ترکیہ اور قطر کے ساتھ ملکر کام کرنےکے لئے رابطوں کا سلسلہ جلد شروع کرے گا۔
اس امر کا اظہار روس کے نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر گرشکو نےگذشتہ روزصحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ انکا کہنا تھا کہ روس نے افریقی ممالک کوامداد پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ جن میں سے کچھ خوراک کی قلت کا شکار ہیں۔ ہم انہیں مفت یا رعایتی اناج کی پیشکش کر رہے ہیں ۔
ماسکو نے جولائی میں ایک سال پرانے معاہدے کو چھوڑنے کے بعد اس انتظام کی تجویز پیش کی تھی جس کے تحت یوکرین کو بحیرہ اسود کی بندرگاہوں سے اناج کی بحفاظت ترسیل کی اجازت دی گئی تھی تاکہ روس کے حملے کی وجہ سے خوراک کی عالمی قیمتوں میں اضافے کو روکا جا سکے۔
نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر گرشکو نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اصولی طور پر تمام معاہدے طے پا چکے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ مستقبل قریب میں ہم اس طرح کی ترسیل کے لیے سکیم کے تمام تکنیکی پہلوؤں پر کام کرنے کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ ورکنگ رابطے کریں گے۔ترکی روسی اناج کی اگلی برآمد کو سنبھالے گا لیکن اس کے کردار کی تفصیلات واضح نہیں تھیں۔
ماسکو کا کہنا ہے کہ اس نے پہلے کے معاہدے کو چھوڑ دیا کیونکہ مغرب پابندیوں کی وجہ سےروسی اناج اور کھاد کی برآمدات کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں ناکام رہا ہے۔ لیکن اس نے یہ شکایت بھی کی کہ بحیرہ اسود کے معاہدے سےفراہم کیا جانے والا بہت کم اناج غریب ترین ممالک کو مل رہا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More