سپریم کورٹ: نیب ترامیم فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان میں نیب ترامیم فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔وفاقی حکومت کی جانب سے دائر کی گئی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت منگل کو ہوگی۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ سماعت کرے گا، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال خان اور جسٹس اطہر من اللہ بنچ میں شامل ہونگے، جسٹس حسن اظہر رضوی بھی لارجر بنچ کا حصہ ہونگے۔سپریم کورٹ نے حکومت کی اپیل پر مقدمے کے وکلاء کو نوٹسز جاری کر دیئے۔
یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے پارلیمنٹ کی جانب سے منظور کردہ نیب ترامیم کو کالعدم قرار دیا تھا جس کے بعد سابق صدر اور 6 سابق وزرائے اعظم سمیت درجنوں سیاستدانوں کے مقدمات دوبارہ احتساب عدالتوں کو بھیج دیئے گئے تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More