سویڈن کو نیٹو رکنیت کیلئے ہماری حمایت کی توقع نہیں رکھنی چاہئے ،اردوان

 

انقرہ (پاک ترک نیوز ) ترک صدر طیب اردوان کاکہنا ہے کہ سویڈن کو نیٹو کی رکنیت کے حصول کیلئے ہماری حمایت کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔

ترک صدر طیب اردگان نے پیر کے روز سٹاک ہوم میں ہونے والے احتجاج کے دوران قرآن پاک کا نسخہ نذر آتش کیے جانے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سویڈن کو نیٹو کے لیے ہم سے حمایت کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی مقدسین کی تذلیل کا حق نہیں ہے، جب ہم کچھ کہتے ہیں تو ایمانداری سے کہتے ہیں اور جب کوئی ہماری بے عزتی کرتا ہے تو ہم اسے اس کی جگہ پر رکھ دیتے ہیں۔
ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے ہمارے ملک کے سفارت خانے کے سامنے اس طرح کی حرکت کی وہ اب اپنی درخواست کے حوالے سے ہم سے کسی خیر خواہی کی توقع نہیں کر سکتے۔
خیال رہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سویڈن نے نیٹو میں شمولیت کے لیے درخواست دی تھی لیکن سویڈن کو اس کی منظوری کے لیے ترکیہ کی حمایت کی ضرورت ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More