سٹاک ہوم(پاک ترک نیوز)
سویڈن کی حکومت نے ملکی قوانین کی کمزوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قرآن پاک پر بار بار حملوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پبلک آرڈر ایکٹ پر نظرثانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سویڈش میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم الف کرسٹرسن نے اتحاد کے شراکت داروں کرسچن ڈیموکریٹس کے رہنما ایبا بش اور لبرل پارٹی کے رہنما جوہان پہرسن کے ساتھ مل کراخبار کے لیے لکھے گئے ایک مضمون میں انہوں نے نوٹ کیا ہے کہ قانون میں تبدیلی کیے بغیر ایسےاقدامات کو نہیں روکا جا سکتا۔ چنانچہ اب اس کا جائزہ لیا جائے گا۔ مضمون میں آئین اور اجتماعات اور مظاہروں کے لیے درخواستوں پر غور کرتے ہوئے قومی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت قوانین میں تبدیلی اور مسلمانوں کی مقدس کتاب پر حملوں کو روکنے کے طریقےتلاش کرے گی۔