ٹی 20 سیریز: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پانچ ٹی20 میچز کی سیریز کیلئے پاکستان پہنچ گئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیداران نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا، مہمان ٹیم کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کڑی سیکورٹی میں نجی ہوٹل تک پہنچایا گیا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کا پریکٹس سیشن 16 اور 17 اپریل پنڈی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔قومی کپتان بابر اعظم اور نیوزی لینڈ کے مائیکل بریسویل پری سیریز کے فوٹو شوٹ میں حصہ لیں گے، جس کے بعد دونوں کپتان پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پری سیریز میڈیا کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔
یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا میچ 18 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More