ٹی20ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت بڑا ٹاکرا 9جون ہونے کا امکان

دبئی (پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں پاک بھارت بڑا ٹاکرا 9جون کوہونے کا امکان ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2024 کا ابتدائی شیڈول تیار کرلیا گیا ہے، جس میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔پاکستان کے علاوہ گروپ میں بھارت، آئرلینڈ ، کینیڈا اور میزبان امریکا ایک ہی گروپ میں شامل ہیں۔شاہینزایونٹ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو امریکا جبکہ 9 جون روایتی حریف بھارت کے خلاف نیویارک میں مدمقابل آئے گی۔ اس میچ کو برصغیر کے ٹائم زون سے متعلق کرائے جانے کا امکان ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شائقین کرکٹ لطف اندوز ہوسکیں۔
قومی ٹیم 11 جون کو کینیڈا جبکہ 16 جون کو آئرلینڈ سے فلوریڈا میں ٹکرائے گی۔
یاد رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ کا آغاز 4 تا 20 جون امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا، جس میں کُل 20 ٹیمیں شریک ہوں گی جنہیں 5،5 کی شکل میں چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔شیڈول کو منظوری کیلئے بورڈز اور براڈ کاسٹرز کو بھیج دیا ہے، جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More