ٹی 20 ورلڈ کپ: آئی سی سی کو 46 ارب 50 کروڑ روپے کا نقصان

لاہور(پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کو ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے میگا ایونٹ میں167ملین ڈالر یعنی (46 ارب 50 کروڑ 26 لاکھ سے زائد پاکستانی روپوں)کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔
آئی سی سی کے ممبران رواں ماہ سری لنکا میں شیڈول مالی اور آپریشنل معاملات پر بورڈ میٹنگ میں سوالات کریں گے جبکہ امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے میگا ایونٹ میں اضافی رقم اور میچز کروانے سے متعلق بھی اہم فیصلے ہوں گے۔آئی سی سی نے اس حوالے سے ایک آزاد کمیٹی قائم کی ہے جو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔کمپنی نے آئی سی سی سے منظور بجٹ کے علاوہ 2 کروڑ ڈالرز کی درخواست کی تھی۔ بورڈ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ رقم کیش ادائیگیوں کیلئے بطور لون طلب کی گئی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More