ٹی20 ورلڈکپ؛ نمیبیا نے عمان کو سپراوور میں 11 رنز سے شکست دیدی

برج ٹاؤن(پاک ترک نیوز) آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ 2024کے تیسرے میچ میں نمیبیا نے عمان کو سپراوور میں 11 رنز سے شکست دیدی۔
برج ٹاؤن کے کینسنگٹن اوول میں نمیبیا اور عمان کے درمیان کھیلا جانے والا ٹی20 ورلڈکپ کا تیسرا میچ دلچسپ مقابلے کے بعد ٹائی ہو گیا تاہم میچ کا فیصلہ سپراوور میں ہوا، نمیبیا نے عمان کو 22 رنز کا ہدف دیا جب کہ عمان کی ٹیم ایک اوور میں 10 بنا سکی۔
اس سے قبل نمیبیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تاہم عمان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نمیبیا کو 110 رنز کا ہدف دیا ہے جب کہ ہدف کے تعاقب میں نمیبیا مقررہ اوورز 109 رنز بنا سکی اور میچ ٹائی ہو گیا۔
میں نمیبیا کے اوپنر مائیکل وان لنجین بغیر کوئی رن اسکور کیے آؤٹ ہو گئے، نکولاس ڈیون 24، جان فرائیلنک نے 45 رنز بنائے اور آؤٹ ہوگئے، کپتان گرہارڈ ایراسمس 13 رنز بنا سکے، بیٹر جے جے اسمٹ نے 8 جب کہ زین گرین 0 پر آؤٹ ہوئے۔ ٹیم کو جتوانے کیلیے ڈیوڈ ویزے 9 اور ملان کروگر 1 رن بنا کر وکٹ پر موجود رہے۔
عمان کی جانب سے پیسر بلال خان نے 1، کپتان عاقب الیاس نے 1، مہران خان نے 3 اور ایان خان نے 1 وکٹ حاصل کی۔
پہلی اننگز میں عمان کی پوری ٹیم 19.4 اوورز میں 109 رنز بنا سکی اور آؤٹ ہو گئی، اننگز کے آغاز میں میچ کے پہلے ہی اوور میں عمان کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار رہی اور 2 وکٹیں گنوا دیں، اوپنر کیشیپ پراجاپتی اور عاقب الیاس بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، بیٹر نسیم خوشی 6، ذیشان مقصود 20، ایان خان 15، محمد ندیم 6، مہران خان 7، شکیل احمد 11 اور کلیم اللہ صرف 2 رنز بنا سکے جب کہ بلال خان 1 رن بنایا۔
نمیبیا کی جانب سے پیسر روبین ٹرمپیلمین نے بہترین بالنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ڈیوڈ ویزے نے 3 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی، برنارڈ اسکولٹز نے 1 جب کہ کپتان گرہارڈ ایراسمس نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More