براؤزنگ ٹیگ

آذربائیجان

آذربائیجان آنے والے سیاحوں کیلئے ظریفہ اور عائشان کا پیغام

باکو(سید رضا /پاک ترک نیوز) آذربائیجان میں موسم سرما کا آغاز ہوچکا ہے ۔ سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی مشہور سیاحتی مقام اور دارالحکومت باکو میں سیاحوں کی آمد شروع ہوچکی ہے اور اندازہ لگایا جارہا ہے کہ ویزا سروس میں بتدریج بحالی کے باعث کرونا کے بعد پہلی بار سیاحوں کی بڑی تعداد باکو سمیت دیگر سیاحتی مقامات کا رخ کرے گی ۔ باکو سے تعلق رکھنے والی مشہور یوٹیوبراور ٹور آپریٹر ظریفہ اور عائشان نے آذربائیجان کی روایتی ٹوپی پہن کر موسم سرما کو خوش آمدید کہا اور دنیا بھر کے سیاحوں خاص طور پر…

کاراباخ ، اگدام میں بجلی کے فراہمی کے منصوبے مکمل

باکو(پاک ترک نیوز) آرمینیا سے آزاد کرائے گئے کاراباخ کے ضلع اگدام میں بجلی کے فراہمی کے منصوبے مکمل کرلیے گئے ۔ موسم سرما میں شدت آنے سے قبل دو بجلی کے منصوبوں کی تعمیر کی گئی ہے ۔ آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے ایمن حسینوف کا کہنا ہے ۔ ایک منصوبہ اگدام کے داخلی دروازے اور دوسرا شبلی گاؤں کی سمت میں بنایا گیا ہے ۔ ان سب اسٹیشنوں پر ایک ڈیجیٹل کنٹرول بھی بنایا گیا ہے جو ایس سی اے ڈی اے کے ڈسپیچ کنٹرول سسٹم سے منسلک ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ فائبرآپٹک کیبل بچھانے کی سہولت بھی فراہم کی گئی…

یوکرائن 6 دسمبر سے آذربائیجان کیلئے باقاعدہ پروازیں شروع کرے گا

باکو (پاک ترک نیوز) یوکرائن کی ائیرلائنز 6 دسمبر سے آذربائیجان سے پروازیں چلائے گی ۔ حیدر علی یوف بین الاقوامی ہوائی اڈے کے حکام نے بتایا کہ یوکرائن کی کم قیمت ٹکٹیں فراہم کرنے والی ایئرلائن beesہفتے میں ایک مرتبہ پیر کو اوڈیسا -گانجا - اوڈیسا روٹ پر پروازیں چلائے گی ۔ یہ طیارہ اوڈیسا ایئرپورٹ سے صبح نو بجے اڑان بھرے اور ایک بج کر بیس منٹ پر گونجا پہنچے گا ۔ گانجا سے واپسی ڈھائی بجے طے کی گئی ہے اور ڈھائی گھنٹے بعد یہ پرواز اوڈیسا پہنچے گی ۔ اس سے قبل یہ اطلاع دی گئی تھی کہ یوکرائن انٹرنیشنل…

الہام علی یوف اور مہربان علی یوف کابدایون مسجد کی بحالی کا معائنہ

باکو (پاک ترک نیوز ) آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف اور خاتون اول مہربان علی یوف نے الہج بستی کے دورے کے دوران بدایون مسجد کی بحالی کا معائنہ کیا۔ 2019 میں مہربان علی یوف کے ضلع اسماعیلی کی بستی الہج کے دورے کے دوران لوگوں نے بدایون مسجد کی مرمت کی اپیل کی تھی ۔ جس پر حیدر علی یوف فاؤنڈیشن کے تعاون سے بدایون مسجد کی مرمت کرکے اسے اصل شکل میں بحال کردیا گیا ہے ۔ بدایون مسجد کو پہلی بار 1791 میں تعمیر کیا گیا تھا۔ آذربائیجان کے بانی صدر کے نام پر بنائی گئی حیدر علی یوف فاؤنڈیشن…

حیدر علیوف فاؤنڈیشن نے امام رضا مسجد کی تعمیرِ نو کا کام مکمل کر لیا

آذربائیجان کے ضلع خضر میں امام رضا مسجد کی تزئین و آرائش کا کام حیدر علیوف فاؤنڈیشن نے مکمل کر لیا ستمبر 2012 میں مسجد کی تعمیر نو کا کام شروع ہوا جو ایک سال میں مکمل ہوا۔ صدر الہام علیوف نے مسجد کا افتتاح کیا مسجد کے کمپلیکس کا مجموعی رقبہ 1800 مربع میٹر ہے۔ خستہ حال مسجد کی بنیادیں دوبارہ تعمیر کی گئیں تھیں۔ مسجد کا گنبد اور 21 میٹر بلند مینار کو دوبارہ گرا کر نئے سرے سے تعمیر کیا گیا۔ نئے دروازے اور کھڑکیاں نصب کی گئیں۔ مسجد کی دیواریں اور چھت کی دوبارہ آرائش کی گئی۔ مسجد کے مرکزی ہال…

غیرملکی فورسز موجود نہیں،ایران ذمہ داری کا مظاہرہ کرے،آذربائیجان

باکو (سید رضا / پاک ترک نیوز) آذربائیجان بارڈر فورسز نے کہا ہے کہ ایران کی سرحد پر کسی بھی تیسرے ملک کی فورسز موجود نہیں ہیں ، ایرانی حکام ذمہ داری کا مظاہرہ کریں ۔ آذربائیجان بارڈر فورسز کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی سرحدی محافظوں کے کمانڈر جنرل علی گدارزی نے ایرانی ذرائع ابلاغ کو آذربائیجان سے متعلق غیر حقیقی بیانات جاری کیے ہیں ۔ آذر بائیجان بارڈر سیکیورٹی سرکاری سطح پر یہ اعلان کرتی ہے کہ آذربائیجان کی سرحد پر نہ تو پہلے کبھی کسی بھی تیسرے ملک کی فورسز موجود رہیں ، نہ اب ہیں…

آرمینیا کے جنگی جرائم میں ملوث فوجیوں کی آذربائیجانی عدالت میں سماعت

کاراباخ کی پہلی جنگ میں گرفتار آرمینیا کے دو فوجیوں پر جنگی جرائم کی مقدمے کی سماعت آذربائیجان کے ضلع یسمال میں ہوئی۔ سماعت میں میڈیا اور سول سوسائٹی نے شرکت کی۔ آذربائیجان کے جنگی جرائم میں ملوث فوجیوں کا یہ اوپن ٹرائل ہے۔ کاراباخ کی پہلی جنگ میں آرمینیا کے ان فوجیوں نے آذربائیجان کے شہریوں پر وحشیانہ تشدد کیا جس میں سے متعدد افراد شہید ہو گئے تھے۔ باکو ملٹری کورٹ کے جج ایلبے اللہ ویردیوف نے مقدمے کی سماعت کی اور فوجیوں کے خلاف پیش کی گئی دستاویزات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ان متاثرین کو بھی…

پاکستان آذربائیجان چیمبر آف اکنامک کوآپریشن باکو میں قائم

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے سرکاری سطح پر ایک تنظیم قائم کر دی گئی ہے اس تنظیم کا صدر دفتر باکو میں قائم کیا گیا ہے۔ چیمبر کی ممبرشپ جلد ہی تاجروں کے لئے کھول دی جائے گی۔ چیمبر کے قانونی اور تجارتی خدوخال کا مسودہ تیار کیا جا رہا ہے۔ چیمبر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آذربائیجان کے نائب وزیر تجارت النور علی یوف نے کہا کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں چیمبر کا دفتر جلد ہی کھول دیا جائے گا انہوں نے امید ظاہر کی کہ تنظیم دونوں ملکوں کے…

ترکی اور آذربائیجان کی مشترکہ فوجی مشقیں اختتام پذیر ہو گئیں

ترکی اور آذربائیجان کے درمیان پانچ روز سے جاری فوجی مشقیں آج اختتام پذیر ہو گئیں۔ یہ مشقیں آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ہوئیں۔ مصطفیٰ کمال اتاترک 2021 کے نام سے کی گئیں ان مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کی فوج کے درمیان بہتر جنگی حکمت عملی تیار کرنا تھا۔ اس دوران جنگی ساز و سامان، بھاری توپ خانے سمیت سپاہیوں کو میدان جنگ میں بروقت بھیجنے کی مشقیں کی گئیں۔ دونوں ملکوں کی زمینی فوج نے ان مشقوں میں حصہ لیا۔ مشق میں حصہ لینے والے فوجیوں نے دی گئی اسائنمنٹس کو بروقت پورا کیا۔ ان مشقوں میں 600…

ترکی کی معارف فاؤنڈیشن اور آذربائیجان کی وزارت تعلیم میں تعاون کا معاہدہ طے پا گیا

ترکی کی معارف فاؤنڈیشن اور آذربائیجان کی وزارت تعلیم میں تعلیم کے شعبے میں تعاون کے مختلف منصوبوں پر دستخط ہو گئے۔ معارف فاؤنڈیشن کے صدر پروفیسر بیرول اکغن نے دارالحکومت باکو میں آذربائیجان کے وزیر تعلیم امین امراللہ یوف سے ملاقات کی۔ اس دوران آذربائیجان میں ترکی کے سفیر جاہید باغجی اور معارف بورڈ کے ڈائریکٹر جہد دمرلی بھی موجود تھے۔ معاہدے کے تحت دونوں ملک تعلیم کے شعبے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو فروغ دیں گے۔ یہ معاہدہ دونوں ملکوں کے درمیان پہلے سے موجود معاہدے کو سامنے رکھ کر کیا…

باکو میں فارمولہ ون: یکم مئی سے 15 جون تک ویزے کی سہولت کا اعلان

باکو (سید رضا/ پاک ترک نیوز) آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں فارمولہ ون کی گرینڈ پرکس کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف نے آئین کے آرٹیکل 109 کے پیراگرات 32 کے تحت نیا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ نئے حکم نامے کے تحت فارمولہ ون گرینڈ پرکس میں شرکت کے لئے غیر ملکیوں اور کمپنیوں کو یکم مئی سے 15 جون تک کے لئے ویزے جاری کئے جائیں گے۔ باکو کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر دستاویزات جمع کروا کر ویزہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ویزے کے لئے فارمولہ ون منیجمنٹ لمیٹڈ، بین…

آذربائیجان کے ایلون اسمائیلوف اور معصومہ رضوی کا نیا سفر

باکو ( سید رضا/ پاک ترک نیوز ) پاکستان اور آذربائیجان میں محبت کے رشتے مضبوط ہونے لگے۔ باکو میں زیرتعلیم ایلون اسمائیلوف نے اپنی پاکستانی کلاس فیلو معصومہ رضوی سے شادی کرلی۔ ایلون اسمائیلوف باکو ہائر آئل سکول کے گریجویٹ ہیں جبکہ معصومہ رضوی تیسرے سال کی طالبہ ہیں۔ باکو میں پاکستان کے سفیر بلال حئی بھی اس شادی میں شریک ہوئے اور آذربائیجان اور پاکستان میں بننے والے محبت کے رشتے کے گواہ بنے۔ باکو ہائر آئل سکول کی فکلیٹی نے ایلون اسمائیلوف اور معصومہ رضوی کو ازدواجی بندھن میں بندھنے پر مبارک باد…

ترکی اور آذربائیجان کے درمیان پاسپورٹ فری سفر کا آغاز

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکی اور آذربائیجان کے شہری اب بنا پاسپورٹ صرف شناحتی کارڈ کے ذریعے ایک دوسرے کے ممالک کا سفر کر سکتے ہیں۔ ترک وزیر  خارجہ میلوت چاوش اولو کے ٹوئٹر پر  جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں ممالک کی عوام مخص شناحتی کارڈ کے ذریعے ایک دوسرے کے ممالک کا سفر کر سکتے ہیں۔ تمام تر مراحل کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ ہماری دوستی اور برادرانہ تعلقات دن بدن مضبوط تر ہوتے جا رہے ہیں۔ سفر کے لیے دونوں ممالک کی عوام کو خارجی اور داخلی راستوں پر ایک فارم پر کرنا ہو گا جس کے بعد  انہیں ملک میں …

آذربائیجان میں خواتین کی آبادی مردوں سے بڑھ گئی

باکو (پاک ترک نیوز)آذربائیجان کی آبادی ایک کروڑ بارہ لاکھ دوہزار ایک سواڑتالیس ہوگئی۔ آذربائیجان کی ریاستی شماریاتی کمیٹی (ایس ایس سی) کے مطابق یکم فروری 2020 تک ملک کی آبادی 10،122،148 افراد پر مشتمل ہے۔اس میں سے 53فیصد شہروں میں ، 47فیصد دیہات میں رہتے ہیں ۔ فی مربع کلومیٹر آبادی کی کثافت 117 افراد پر مشتمل ہے۔آذربائیجان میں خواتین کی تعداد مردوں کی نسبت زیادہ ہے ۔ 49.9فیصد مرد اور خواتین آبادی کا 50.1 فیصد ہیں ۔

آذربائیجان نے بڑے پیمانے پر فوجی مشقیں شروع کر دیں 

باکو : آذربائیجان نے بڑے پیمانے پر فوجی مشقیں شروع کر دیں ۔آذربائیجان نے انسداد دہشت گردی کارروائیوں کے لیے اپنی مسلح افواج کی صلاحیتوں کو جانچنے کے لیے پر فوجی مشقوں کا آغاز کیا ہے ۔ 19 مارچ تک جاری رہنے والی ان مشقوں میں دس ہزار فوجی ، 100 ٹینک ، بکتر بند گاڑیاں ، اینٹی ایئر کرافٹ سسٹم اور جنگی طیارے شامل ہیں۔

آذربائیجان پاکستان کو ادھار تیل دے گا

اسلام آباد: آذربائیجان کی سرکاری آئل کمپنی "سوکر ٹریڈنگ" نے کہا ہے کہ برادر اسلامی ملک پاکستان کی تیل و گیس کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے حکومتی سطح پر ادھار تیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ مکمل طور پر تجارتی معاہدہ ہوگا،کوئی غیر ضروری دبائو نہیں ڈالا جائےگا،کمپنی دنیا کے مختلف ملکوں میں آئل و گیس اور کیمیکل ریفائنریز چلا رہی ہے۔ 15 فروری کو کمپنی پاکستان کو ایل این جی کا ایک کارگو فراہم کر رہی ہے ۔ کمپنی نے پاکستان کو پیشکش کی ہے کہ طویل مدت کے ادھار پر تیل و…

شہدا کے ورثا کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے: صدر الہام علیوف

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا ہے کہ آرمینا سے ہونے والی جنگ ہمیشہ ہماری تاریخ کا حصہ رہے گی۔ شہدا کے خون اور زندگی کی قیمت پر یہ اس جنگ میں فتح ملی ہے۔ آرمینیا سے جنگ کے دوران چھڑائے گئے علاقے شوشہ میں فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت الہام علیوف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمارے شہدا کی قربانی قبول کرے۔ انہوں نے کہا کہ شہدا کی فیملیوں کی حفاظت اور ذمہ داری ریاست کی ہے۔ریاست اپنی ذمہ داری احسن انداز میں پورا کرے گی۔ شہدا کے ورثا کو اپارٹمنٹس اور گھر دیے جائیں گے۔میں نے رواں سال سے ہی…

نگورنوکاراباخ پرحمایت کرنے پر پاکستان کے مشکور ہیں: آذری وزیر خارجہ

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف نے ملاقات کی۔ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صدر عارف علوی کا کہنا ہے تھا کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔پاکستان آزربائیجان تعلقات مشترکہ عقیدے ، تاریخی اور ثقافتی روابط پر مبنی ہیں۔ پاکستان آذربائیجان کی علاقائی سالمیت کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارتی حجم بڑھانے اور ثقافتی وتجارتی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ امید ہے کہ…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More