براؤزنگ ٹیگ

آذربائیجان

آذربائیجان کے وزیر خارجہ کل پاکستان پہنچ رہے ہیں

اسلام آباد(پی ٹی این) آذربائیجان کے وزیرخارجہ کل پاکستان کے دو روزہ دورے پر پہنچ رہے ہیں۔، ترجمان دفترخارجہ کے مطابق آذربائیجان کے وزیرخارجہ کا 2010کے بعد یہ پہلا دوطرفہ دورہ پاکستان ہوگا۔دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے۔مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ مذاکرات کے دوران آئیل و گیس، زراعت، ریلویز اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔آذری وزیرخارجہ دورے کے دوران صدر مملکت، وزیراعظم سمیت اہم شخصیات سے بھی ملیں…

روس کی سربراہی میں آذربائیجان اور آرمینیا کے مذاکرات

ماسکو (پی ٹی این)آذربائیجان، روس اور آرمینیا نے پہاڑی قاراباغ میں اقتصادی راہداری قائم کیے جانے اور بنیادی ڈھانچے پر مبنی منصوبوں کو فروغ دیئے جانے کے معاملے میں ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔ روسی صدر ولا دیمر پوتن نے آذری صدر الہام علییوف اور آرمینی وزیر اعظم نیکول پاشنیان کے کریملن پیلس میں 4 گھنٹوں تک جاری رہنے والے قارابا غ اجاس کے بعد بیانات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین اقتصادی راہداری اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے حوالے سے ایک مشترکہ اعلامیہ پر دستخط ہو گئے ہیں۔ اس مقصد…

آرمینیا جنگ کے شہداکی فیملیز کیلئے اہم اعلان

باکو (پی ٹی این) آذربائیجان کی حکومت نے آرمینیا کے ساتھ ہونے والی دوسری جنگ آزادی میں شہید ہونے والے فوجیوں کی فیملیز کے لیے اہم اعلان کردیا ہے۔ وزارت لیبرو معاشرتی تحفظ کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ہم اپنے محسنوں کی فیملیز کا ہر صورت خیال رکھیں گے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ 27 ستمبر سے 10 نومبر تک ہونے والی جنگ میں 11 سو آذری فوجی شہید ہوئے ہیں ان کی فیملی کے 27 سو افراد کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔ انہیں صدارتی پینشن ، الاو¿نس، معاشرتی مدد کی جائے گی۔ ماہانہ طور یہ سب کچھ خود…

کاراباخ میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنانے کا اعلان

باکو(پی ٹی این)آذربائیجان کے صدر نے کاراباخ میں عالمی معیار کا انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنانے کا اعلان کیا ہے۔ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کا کہنا ہے کہ فضولی شہر میں ایئرپورٹ کی تعمیر کے لیے زمین کی نشاندہی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ رواں سال ہی تعمیر ہوگا۔ الہام علیوف کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ سے شوشا شہر تک سیاحوں کی آسان رسائی بھی ممکن ہوسکے گی۔ آرمینیا کے تسلط سے آزادی کے بعد کاراباخ میں تیزی سے ترقیاتی کام جاری ہیں۔ تمام علاقوں تک بجلی کی فراہمی اور سڑکوں کا جال بچھایا…

آذربائیجان: متعدد ممالک سے جانوروں کی درآمدپر پابندی

باکو (پی ٹی این) عالمی ادارہ صحت کی وارننگ کے بعد آذربائیجان نے متعدد ممالک سے جانوروں کی درآمد پر پابندی لگائی ہے۔ آذربائیجان کی فوڈ اینڈ سیفٹی ایجنسی کے مطابق مویشی ،لائیوسٹاک، پولٹری مصنوعات بلغاریہ، یوکرائن،کوریا سے درآمدنہیں کی جاسکیں گے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق بلغاریہ،یوکرائن اور کوریا میں برڈ فلو پھیل گیا ہے۔کسٹمز کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یوکرائن،کوریا اور بلغاریہ سے آنے والی گاڑیوں کی خصوصی طور پر تلاشی لیں۔ایجنسی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ پابندی عارضی طور پر لگائی گئی ہے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More