غزہ پر اسرائیلی جارحیت "جنگی جرائم” کا کیس بن سکتا ہے، سربراہ یو این ایچ آر سی
اقوامِ متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق (یو این ایچ آر سی) کی سربراہ نے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کے حالیہ فضائی حملے جنگی جرائم ہوسکتے ہیں کیوں کہ جن عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا ان کے عسکری استعمال کے کوئی شواہد نہیں ملے۔
فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق یو این ایچ آر سی کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مشیل بیچلیٹ نے 'اسرائیل اور فلسطینوں کے مابین تشدد' میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ 'اسرائیل نے بہت سی احتیاطی تدابیر اپنائیں مثلاً کچھ حملوں میں…