براؤزنگ ٹیگ

افغان امن مذاکرات

افغانستان میں امن پاک افغان ازبک ریلوے منصوبے کے لئے ناگزیر ہے، عمران خان

تاشقند(پاک ترک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن و استحکام کے لئے بھی ضروری ہے۔ وہ تاشقند میں پاک ازبک بزنس فورم سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعظم آج ہی دو روزہ دورے پر ازبکستان پہنچے جہاں ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران نے کہا ہے کہ پاکستان ،افغانستان اور ازبکستان ریلوے منصوبے سے خطے میں انقلاب آئے گا ۔ پاکستان اور ازبکستان کے تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ افغانستان میں امن خطے کے لیے اہم…

افغان رہنماؤں کا طالبان سے دوحہ میں دوبارہ مذاکرات کا فیصلہ

افغانستان میں بڑھتے ہوئے تشدد اور طالبان کی مسلسل پیش قدمی پر سابق افغان صدر حامد کرزئی نے مذاکرات کا فیصلہ کیا ہے۔ دوحہ میں ہونے والے مذاکرات میں حامد کرزئی، افغانستان کی قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ ، یونس قانونی، کریم خلیلی، محمد محقق، سلام رحیمی، عبدالرشید دوستم، گلبدین حکمت یار، سید سعادت منصور نادری، عنایت اللہ بالغ اور فاطمہ غنی پر مشتمل وفد طالبان سے ملاقات کرے گا۔ ابھی یہ طے نہیں ہو سکا کہ طالبان کی طرف سے افغان رہنماؤں کے ساتھ کون بات چیت کرے گا۔ حامد کرزئی نے کہا…

ترکی کابل ایئر پورٹ کی سیکیورٹی کے معاہدے سے دستبردار ہو جائے، طالبان

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ترکی پر زور دیا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ کابل ایئر پورٹ کی سیکیورٹی کے معاہدے سے باہر آ جائے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ جیسا کے ہر ایک جانتا ہے دوحہ معاہدے کے نتیجے میں تمام غیر ملکی افواج افغانستان سے واپس جا رہی ہیں۔ اس معاہدے کو اقوام متحدہ اور عالمی برادری نے بھی منظور کیا ہے۔ افغانستان کے دوست ممالک اور ترک وزیر خارجہ میلوت چاوش اوغلو نے بھی اس معاہدے کی حمایت کی ہے۔ خود ترک وزیر خارجہ اس معاہدے پر دستخط کی تقریب میں موجود تھے۔ طالبان کے ترجمان نے…

ترکی امریکہ تعلقات میں بڑی پیش رفت، کابل ایئر پورٹ کی سیکیورٹی کا معاہدہ طے پا گیا

دیارباکر(پاک ترک نیوز) ترک صدر ایردوان نے کہا ہے کہ کابل کے حامد کرزئی ایئر پورٹ کی سیکیورٹی اور انتظام کے حوالے سے امریکہ کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے۔ آئندہ ماہ افغانستان سے غیر ملکی فوج کے مکمل انخلاء کے بعد ترکی کابل ایئر پورٹ کی سیکیورٹی اور اس کی منیجمنٹ کا انتظام سنبھال لے گا۔ یہ معاہدہ ترکی اور امریکہ کے درمیان بہتر تعلقات کی ایک طرف ایک بڑی پیش رفت ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ اس معاہدے سے دونوں ملکوں کے مستقبل کے تعلقات مزید خوشگوار اور مستحکم ہو سکیں گے جو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں…

افغانستان میں بڑھتے ہوئے تشدد پر پاکستان کو تشویش

وزیراعظم عمران خان کی نومنتخب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ٹیلی فون پر رابطہ افغانستان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بات چیت افغان فورسز اور طالبان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ایک دوسرے پر حملوں سے پاکستان کی ہمسایہ ملک میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش بڑھ گئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ایرانی صدر کے ساتھ امریکی انخلا مکمل ہونے سے پہلے ہی بڑھتے ہوئے تشدد پر بات کی اور کہا کہ ہمسایہ ملک کی صورتحال پر پاکستان کو سخت تشویش ہے۔ انہوں نے ایرانی صدر سے کہا کہ افغانستان میں حالیہ خانہ جنگی سے…

پاک چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں پائیدار امن وسلامتی کے نتیجے میں خطے میں باہمی رابطوں اور اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا، تینوں ممالک کی امن، خوش حالی اور معاشی ترقی باہم منسلک ہے، افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلاءسے سنگین سکیورٹی چیلنجز درپیش ہیں،پاکستان کے ہمیشہ سے چین اور افغانستان کے ساتھ تعلقات مضبوط تر کرنے کیلئے کوشاں رہا ہے۔ جمعرات کو چین، افغانستان، پاکستان سہہ ملکی وزرا خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نےکہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ آج کے…

افغانستان میں تعینات بین الاقوامی افواج کے انخلا شروع

افغان حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان میں تعینات بین الاقوامی افواج کے انخلا کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ ایک ہفتے تک بین الاقوامی فورسز متعدد اڈوں کا انتظام افغان سیکیورٹی فورسز کے حوالے کر دیں گی۔ افغانستان کے قائم مقام وزیرِ دفاع جنرل یاسین ضیا کا قومی سلامتی کے مشیر حمد اللہ اور دیگر افغان حکام کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہنا تھا ،،،،بین الاقوامی افواج بارام ایئر فیلڈ جائیں گی ،جس کے بعد وہ اپنی آخری منزل کی طرف روانہ ہو جائیں گی۔امریکی صدر جو بائیڈن گزشتہ ماہ یہ اعلان کرچکے ہیں کہ یکم مئی…

"استنبول کانفرنس "میں شرکت طالبان قیدیوں کی رہائی سے مشروط

کابل: (پاک ترک نیوز) افغان طالبان نے ترکی امن کانفرنس میں شرکت طالبان قیدیوں کی رہائی سے مشروط کردی ۔ادھرامریکی افواج نے افغانستان سے اپنے انخلا کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق،طالبان نے استنبول میں ہونے والی امن کانفرنس میں شرکت کے لیے طالبان قیدیوں کی رہائی اور اقوام متحدہ کی جانب سے عائد پابندیوں کے خاتمے کی شرط رکھی ہے۔ ترکی میں 24اپریل کو ہونے والی افغان امن کانفرنس طالبان کی غیر حاضری کے باعث پہلے ہی عید الفطر کے بعد تک ملتوی کردی گئی ہے۔ دوسری جانب ، امریکی افواج نے…

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ دورے پر ترکی پہنچ گئے

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی،ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو کی دعوت پر دو روزہ دورے پر ترکی پہنچ گئے۔ استنبول ہوائی اڈے پر ڈپٹی گورنر استنبول کمال عنان، ترکی میں تعینات پاکستانی سفیر سائیرس قاضی اور سفارتخانے کے سینئر افسران نے وزیر خارجہ کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ وزیر خارجہ کی دورہ ترکی کے دوران ترک صدر رجب طیب اردگان سے بھی ملاقات متوقع ہے۔وزیر خارجہ ترکی میں، ترک ہم منصب میولوت چاوش اوغلو کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، معاشی، تہذیبی و دفاعی تعاون کے فروغ سمیت…

”استنبول امن کانفرنس“ کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا

ٓاستنبول (پاک ترک نیوز)افغانستان پر ہونے والی ”استنبول امن کانفرنس“دوسری مرتبہ ملتوی ہونے کے بعد اب اس کا انعقاد خطرے میں پڑگیا ہے، طالبان نے واضح کیاہے کہ جب تک امریکاکا انخلا مکمل نہیں ہوجاتا ، وہ افغانستان کے حوالے سے کسی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان سے انخلاکے اپنے ابتدائی پروگرام میں تبدیلی کرتے ہوئے اب یہ اعلان کیا ہے کہ افغانستان سے امریکی انخلا کا عمل 11 ستمبر تک مکمل ہوگا۔ افغانستان پر ہونے والی ”استنبول امن کانفرنس“ کے انعقاد کے لیے 30…

طالبان کی لازمی شرکت کیلئے "استنبول کانفرنس "ملتوی کی ، امریکا

استنبول (پاک ترک نیوز)امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان زیڈ ترار نے کہا ہے کہ امریکا فوجی انخلا کے بعد بھی افغانستان میں امن چاہتا ہے ۔ استنبول کانفرنس میں طالبان کی شرکت ضروری ہے یہی وجہ ہے کہ کانفرنس کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی ہے۔طالبان سے مذاکرات امریکا کی نئی خارجہ پالیسی کی اولین ترجیح ہے ۔ امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان زیڈ ترار نے مزید کہا کہ دس سال پہلے اسامہ بن لادن کو ختم کرنا اور القائدہ کا افغانستان سے مکمل خاتمہ امن کے لیے امریکا کی پالیسی کا تسلسل ہے۔ ایک سوال پر ترجمان امریکی دفتر خارجہ…

افغان حکومت اور طالبان میں امن کی کوششیں، پاکستانی وزیر خارجہ تہران پہنچ گئے

افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کا اہم ترین دور 24 اپریل کو استنبول میں شروع ہو رہا ہے۔ ان مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لئے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 3 روزہ دورے پر تہران پہنچ گئے۔ ترکی میں ہونے والے مذاکرات اقوام متحدہ کی نگرانی میں ہوں گے۔ پاکستان، ایران، چین، روس، بھارت اور امریکہ کو بھی ان مذاکرات میں شامل کیا گیا ہے۔ دورہ ایران کے دوران وزیر خارجہ ایران کے صدر حسن روحانی، وزیر خارجہ جواد ظریف سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ دورہ ایران کے حوالے سے شاہ…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More