ایمازون اور ایپل کو 225 ملین ڈالر جرمانہ کیوں ہوا؟
میلان (پاک ترک نیوز) ایمازون اور ایپل کو مبینہ ملی بھگت کے الزام میں اٹلی نے 225 ملین ڈالر جرمانہ کیا ہے ۔
دنیا بھر میں بزنس کرنے والی امریکی کمپنیوں ایمازون اور ایپل پراٹلی کی اینٹی ٹرسٹ اتھارٹی نے الزام لگایا ہے کہ دونوں کمپنیوں میں 2018 کو ایک معاہدہ کیا گیا۔
اس معاہدے میں شامل دفعات کا مطلب یہ تھا کہ ایمازون اپنے آن لائن صارفین کو صرف ایپل اور بیٹس کی مصنوعات فروخت کرے گا۔
کاروبار میں اجارہ داری روکنے کے نگران ادارے کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ یورپی یونین کے قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔
اٹلی کی…