"ایوننگ گالا” چینی ثقافت کی جدید روایت
زاہد بشیر: بیجنگ
چین میں جشن بہار کا رنگ غالب ہے۔ درخت اور عمارتیں رنگا رنگ برقی قمقموں کا لباس پہنے سال نو کا استقبال کر رہے ہیں۔ سڑکوں کے کنارے لگے خوبصورت فانوسوں(لالٹین)، تہنیتی پیغامات کے بینرز ،گھروں، ہوٹلوں اور تقریباً سبھی نجی و سرکاری عمارتوں کی داخلی اور اندرونی سجاوٹ میں سرخ رنگ غالب ہے۔ ان دنوں چینیوں کے لباس اور کھانوں میں بھی ثقافت کی جھلک دکھائی دے رہی ہے۔ ہر طرف خوشیاں ہی خوشیاں اور جشن کا سماں ہے۔ ان تمام مناظر میں ایک خوبصورت اور دلکش اضافہ چائنا میڈیا گروپ کا جشن…