بھارتی کسانوں کا کل ہریانہ میں احتجاج کا اعلان
دہلی (پاک ترک نیوز) بھارتی ریاست ہریانہ میں کسانوں نے کل احتجاج کا اعلان کردیا، ' کے ایم پی ' ایکسپریس ہائی وئے کو ایک بار بلاک کیاجائے گا ۔
احتجاج کل صبح 8 بجے سے شروع ہو کر 24 گھنٹے تک جاری رہے گا ،کاشتکاروں کا کہناہے ، پرامن احتجاج کے دوران ایمبولینس کو نہیں روکا جائے گا ،عام شہریوں سے احتجاج میں تعاون کا مطالبہ بھی کردیا، متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف گزشتہ 4 ماہ سے دہلی کی سرحد سمیت کئی بھارتی ریاستوں میں کسانوں کا احتجاج جاری ہے ۔