براؤزنگ ٹیگ

تجارت

آذربائیجان اور پاکستان میں تجارت بڑھانے کے لئے ڈیجیٹل بزنس فورم کا اہم اجلاس

آذربائیجان اور پاکستان میں تجارت بڑھانے سے متعلق ایک اہم اجلاس آج منعقد ہوا۔ پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر علی علیزادہ اور آذربائیجان میں پاکستان کے سفیر بلال حئی نے اجلاس کی صدارت کی۔ آذربائیجانی سفیر نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ دونوں ملکوں میں کاروبار کرنے میں آسانی کی عالمی درجہ بندی میں کافی بہتری آئی ہے۔ اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد کیا گیا۔ دونوں ملکوں کے نجی شعبے سمیت اعلیٰ سرکاری اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔ آذربائیجان اور پاکستان کی…

آذربائیجان: متعدد ممالک سے جانوروں کی درآمدپر پابندی

باکو (پی ٹی این) عالمی ادارہ صحت کی وارننگ کے بعد آذربائیجان نے متعدد ممالک سے جانوروں کی درآمد پر پابندی لگائی ہے۔ آذربائیجان کی فوڈ اینڈ سیفٹی ایجنسی کے مطابق مویشی ،لائیوسٹاک، پولٹری مصنوعات بلغاریہ، یوکرائن،کوریا سے درآمدنہیں کی جاسکیں گے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق بلغاریہ،یوکرائن اور کوریا میں برڈ فلو پھیل گیا ہے۔کسٹمز کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یوکرائن،کوریا اور بلغاریہ سے آنے والی گاڑیوں کی خصوصی طور پر تلاشی لیں۔ایجنسی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ پابندی عارضی طور پر لگائی گئی ہے…

امریکا کیلئے پاکستانی برآمدات میں 11 فیصد اضافہ

واشنگٹن( پی ٹی این) امریکی سرکاری اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ امریکا کیلئے پاکستان کی برآمدات میں جولائی تا نومبر 2020 کے دوران 10.9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ امریکی محکمہ تجارت کے جاری کردہ اعداد و شمار سے یہ بھی ظاہر ہوا ہے کہ امریکا کو پاکستان کی برآمدات 2019 میں جولائی سے نومبر کے ایک ارب 65 کروڑ 32 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 2020 میں اتنے ہی عرصے کے دوران ایک ارب 83 کروڑ 26 لاکھ ڈالر ہوگئی ہیں۔ نومبر 2020 میں پاکستان نے 38 کروڑ 63لاکھ ڈالر مالیت کا سامان امریکا کو برآمد کیا جبکہ کل…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More