فلپائن نے خطے کی بحری طاقت بننے کے لئے ترکی سے مدد مانگ لی
فلپائن نے اپنی بحریہ کو جدید بنانے کے لئے ترکی سے مدد مانگ لی۔ فلپائن کے سرکاری ٹی وی سے بات کرتے ہوئے فلپائن کی بحریہ کے نائب سربراہ وائس ایڈمرل جیووینی کارلو باکوردو نے کہا کہ گذشتہ ہفتے فلپائن کے ایک اعلیٰ عکسری وفد نے ترکی کا دورہ کیا تھا۔ یہ دورہ ترکی کی سرکاری دفاعی کمپنی AFSAT کی دعوت پر کیا گیا تھا۔ ترک سرکاری کمپنی جدید بحری جنگی جہاز تیار کرتی ہے۔
فلپائن کے عسکری وفد کو ترک حکومت کی طرف سے بحریہ کے لئے تیار کئے جانے والے جدید بحری جہازوں سے متعلق بریفنگ دی گئی اور جدید دفاعی سامان…