براؤزنگ ٹیگ

ترکی اور پاکستان

کراچی میں ترکی سے آئی بسیں چلیں گی

کراچی (پاک ترک نیوز) کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کی مشکلات حل کرنے کیلئے ترکی کی کمپنی سے معاہدہ کرلیا گیا ۔ ترک پبلک ٹرانسپورٹ کمپنی کے نمائندے کراچی پہنچ گئے اور یوپی موڑ بس ڈپو کا دورہ کیا، ترک نمائندوں نے مختلف بس روٹس کا بھی معائنہ کیا۔ وزیرٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے بتایا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کو انٹراسٹی بس منصوبے کےلئے فنڈز مل چکے ہیں ۔250 ڈیزل ہائبرڈ بسیں اگلے چار ماہ میں پہنچ جائیں گی ۔ این آرٹی سی اور ترکی کی کمپنی کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ منصوبے پر کام کریں گی ۔انٹرا سٹی منصوبے…

پاکستانی ہیر اور سسی اب ترکی سے آئیں گی، طے پاگیا

استنبول (پاک ترک نیوز ) ترکی کی سانمار شپ یارڈز اور پاکستان کی پورٹ قاسم اتھارٹی میں باہمی تعاون کو یادگار بنانے کیلئے تقریب کا انعقاد سانمار شپ یارڈز ، استنبول میں کیا گیا۔ تقریب میں صدر سانمار شپ یارڈز جیم سیون ، چیئرمین پورٹ قاسم اتھارٹی ریئر ایڈمرل (ر) سید حسن ناصر شاہ ، ترکی میں پاکستان کے سفیر محمد سائرس سجاد قاضی اور دیگر معززین نے شرکت کی۔ ترکی کی سانمار شپ یارڈز اور پاکستان کی پورٹ قاسم اتھارٹی میں معاہدے کے تحت ، PQA نے 4 ASD LNG ہم آہنگ ٹگز اور 2 پائلٹ کشتیاں سانمار شپ یارڈز سے خریدی…

آذربائیجان، ترکی اور پاکستان کے درمیان زمینی راستے سے تجارت شروع ہو گئی

باکو (سید رضا/پاک ترک نیوز) آذربائیجان، ترکی اور پاکستان کے درمیان زمینی راستے سے تجارت کا آغاز پاکستان کی نیشنل لاجسٹک سیل کا ٹرکوں کا ایک قافلہ پاکستان سے تجارتی سامان لے کر ترکی اور آذربائیجان کے لئے روانہ ہو گیا ہے، یہ تجارتی قافلہ ایران کے راستے ہوتا ہوا آذربائیجان پہنچے گا اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں تجارتی قافلے کی روانگی کی تقریب بھی منعقد ہوئی پاکستان کی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ نیشنل لاجسٹک سیل کے ٹرکوں کا ایک قافلہ ٹرانسپورٹس انٹرنیشنل روئیٹیرز (ٹی آئی آر) کنونشن…

پی ٹی وی کے جعلی لیٹر پر ترکی کے ویزے لگوانے والے غائب ہوگئے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان ٹیلی ویژن کے جعلی لیٹر پر ترکی کے ویزے لگوانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ ویزے لگوانے والے دس افراد ترکی پہنچ کر غائب ہوچکے ہیں ۔ پاک ترک نیوز کو ملنے والےپاکستان ٹیلی ویژن کے جعلی لیٹر میں لکھا ہے کہ دونوں ممالک میں سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے پی ٹی وی ایک ٹیم روانہ کررہا ہے جو ترکی کے تاریخی مقامات کی دستاویزی فلمیں بنائے گی ۔ پی ٹی وی کے جعلی لیٹر پر ویزے لگوانے والے 10 افراد کے نام بھی دیئے گئے ہیں ، 1- نیلم ندیم اشرف ، ایگزیکٹو پروڈیوسر ، پاسپورٹ نمبر BV9456962…

افغانستان کے ہمسائے طاقت کے بل بوتے پر آنے والی حکومت کو تسلیم نہ کریں، امریکہ

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکا چاہتا ہے کہ افغانستان کے پڑوسی کابل میں کسی ایسی حکومت کو تسلیم نہ کریں جو طاقت کے ذریعے مسلط کی گئی ہو۔ یہ مطالبہ بدھ کے روز دوحہ میں ہونے والے ٹرائکا پلس ممالک کے اجلاس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ نے منگل کی سہ پہر نیوز بریفنگ میں کیا۔ یہ گروپ جس میں امریکا، روس، چین اور پاکستان شامل ہیں، کا مقصد افغانستان میں کئی دہائیوں سے جاری جنگ کا سیاسی حل تلاش کرنا ہے۔ نیوز بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ رواں ہفتے دوحہ میں دو اہم…

پاکستان افغانستان کا پُرامن حل چاہتا ہے، وزیراعظم عمران خان کی ترک وزیر دفاع ہلوسی آکار سے ملاقات

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان افغان امن عمل اور مسئلے کے سیاسی حل کے لئے کوششوں میں تعاون جاری رکھے گا، امید ہے افغان رہنما افغان مسئلے کے وسیع البنیاد اور جامع سیاسی حل کے لئے بین الاقوامی ہم آہنگی کی اہمیت کو تسلیم کریں گے، تنازع جموں کشمیر سمیت تمام معاملات پر ترکی کی مضبوط اور مسلسل حمایت کے ممنون ہیں۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کاا ظہار انہوں نے ترکی کے وزیر دفاع حلوسی آ کار نے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے بدھ کو یہاں ان…

ترک وزیر دفاع ہلوسی آکار دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے

ترک وزیر دفاع دارالحکومت اسلام آباد میں وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر دفاع و پیداوار زبیدہ جلال اور آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے مابین دونوں ملکوں کے درمیان عکسری، سیکیورٹی اور دفاعی صنعت کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہو گی۔ افغانستان کی تازہ ترین صورتحال کے بعد کی خطے کی صورتحال پر غور و خوض بھی ایجنڈے میں شامل ہونے ہے۔

پاکستانیوں کے لئے ترکی کی قرنطینہ پالیسی میں بڑی تبدیلی

ترکی میں پاکستانی سفارتخانے کی بڑی کامیابی پاکستانی سفیر سائرس سجاد قاضی کی کوششیں رنگ لے آئیں پاکستان کے لئے ترکی کی قرنطینہ پالیسی میں بڑی تبدیلی اب پاکستانی شہریوں کو ترکی آمد پر مہنگے ہوٹل میں قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا پاکستان کے سفیر سائرس سجاد قاضی کی ترکی کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں کے مثبت نتائج سامنے آ گئے ترکی میں زیر تعلیم پاکستانی طالب علموں کو ہوٹل کے بجائے یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں قرنطینہ کرنا ہو گا ترک حکومت نے استنبول کے محتشم سلیمان Dormitory ہاسٹل کو…

ترک اداکار انگین التان سے فراڈ کے ملزم کاشف ضمیر کی ضمانت منظور

لاہور(پاک ترک نیوز) ترک اداکار انگین التان المعروف ارطغرل غازی سے فراڈ کے ملزم میاں کاشف ضمیر کو ایک مقدمے میں ضمانت مل گئی ۔ لاہور کی مقامی عدالت میں میاں کاشف ضمیر کے وکیل نے موقف اختیا رکیا کہ پولیس نے کاشف ضمیر کو بلاوجہ مختلف مقدمات میں نامزد کررکھا ہے ، علامہ اقبال ٹاؤن میں ڈکیتی کے مقدمے کے مدعی نے بیان حلفی لکھ کر دے دیا ہے کہ اگر عدالت ضمانت منظو رکرلے تو اسے کوئی اعتراض نہیں ، دلائل سننے کے بعد عدالت نے کاشف ضمیر کی ضمانت منظور کرتے ہوئے پچاس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا…

باکو:پاک ترک پارلیمانی وفود کی آذربائیجان کے قومی رہنما اور یادگار شہدا پر حاضری

باکو (سید علی رضا، نمائندہ پاک ترک نیوز) ترک پارلیمنٹ کے اسپیکر مصطفی سینٹپ اور پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد نے اپنے اپنے ملک کے پارلیمانی وفود کے ہمراہ آذربائیجان کے قومی قائد ، بانی ، اور جدید ریاست کے معمار حیدر علیوف کے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔۔ اس کے بعد مہمانوں نے آذربائیجان کے ہیروز کی یاد دلانے کے لئے ایلی آف شہداء کا دورہ کیا جنہوں نے ملک کی آزادی اور علاقائی سالمیت کے لئے اپنی جانیں دیں۔ انہوں نے ابدی شعلہ یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔…

وزیراعظم عمران خان کا ناکام فوجی بغاوت پر ترکی کے ساتھ یکجہتی کا عزم

وزیر اعظم عمران خان نے حکومت اور پاکستانی عوام کی جانب ترکی کے 2016 میں ہونے والے ناکام فوجی بغاوت کی 5 سال مکمل ہونے پر ترکی کے ساتھ یکجہتی کے عزم کا اعادہ کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترکی کے صدر رجب طیب اردووان کو ایک پیغام دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ تاریخ یاد رکھے گی کہ کس طرح 2016 میں ترک عوام نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان لوگوں کا مقابلہ کیا جو ترکی کے امن و استحکام اور اس کے جمہوری اداروں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’یہ وہ دن بھی تھا جب پوری پاکستانی قوم…

15 جولائی: ترکی کا یوم شہدا اور جمہوری یکجہتی کا دن

15 جولائی ترکی میں 2016 کی ناکام فوجی بغاوت کے شہدا کی یاد اور جمہوری یکجہتی کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس حوالے سے ترکی میں تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔ ‏ 15جولائی کے شہدا کی یاد میں "جمہوریت اور قومی یکجہتی کا دن” کے عنوان سے ترک سفارتخانے اسلام آباد میں خصوصی تقریب منعقد ہوگی۔ ترک سفیر مصطفی یر داکل نے میڈیا بریفینگ دیتے ہوئے بتایا کہ تقریب کا مقصد کا مقصد شہیدا کی یاد تو تازہ کرنا ہے اور جمہوری اقدار کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا…

پاک فضائیہ کے سربراہ کا ترکی کی سرکاری دفاعی صنعتوں کا دورہ

انقرہ(پاک ترک نیوز) سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد بابر سدھو نے ترک دفاعی صنعتوں کے صدر سے ملاقات کی ایئر چیف نے ترک دفاعی پیداوار کے شعبے کی غیر معمولی ترقی کی تعریف کرتے ہوئے کہا دفاعی صنعت میں خود انحصاری اور جدیدیت کو استوار کرنے پر ترک دفاعی پیداوار کا شعبہ قابل رشک ہے۔ پاکستان اور ترکی ایک دوسرے کی صلاحیتوں کو بروئےکار لاتے ہوئے دفاعی صنعتی تعاون کو مزید مستحکم اور مربوط کریں گے۔ ایئر چیف نے ترک عسکری الیکٹرانک صنعت اور ترکش ایئرو اسپیس انڈسٹریز کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر کمانڈر ترک…

پاک فضائیہ کے سربراہ کا اناطولین ایگل مشقوں کا معائنہ

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ترکی کے شہر قونیا میں تیسرے مین جیٹ بیس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کثیر الملکی فضائی مشق "اناطولین ایگل-2021" کا معائنہ کیا۔ ایئر چیف کو فضائی مشق کے انعقاد کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ شرکاء کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ایئر چیف نے مشق میں شامل فوجی جوانوں کی آپریشنل تیاریوں اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ انہوں نے حقیقی جنگی تناظر میں اثاثوں کی ہم آہنگی اور انکے فضائی آپریشنز کے دوران موثر استعمال کے لئے تربیت کی اہمیت پر بھی زور…

پاکستان اور آذربائیجان کی قومی اسمبلی کے اسپیکرز کی ملاقات

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے آذربائیجان کی سپیکر صاحبہ گفاروہ نے جمعرات کو پارلیمانی وفد کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں دوطر فہ تعلقات، خطے کو درپیش مسائل اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان مذہب ، اخوت اور تاریخ کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں پاکستان آذربائیجان کے ساتھ اپنے قریبی برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔پاکستان پارلیمانی اور اقتصادی تعاون کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے خواہشمند ہے۔ انہوں نے کہا کہ…

پاکستان کے سوئٹزرلینڈ وادی سوات کے لئے دو بڑے منصوبوں کا اعلان

دنیا کے حسین ترین خطوں میں شامل پاکستان کے سوئٹزرلینڈ وادی سوات کیلئے 2 اہم ترین منصوبے شروع کردیئے۔ پہلے منصوبے کے تحت سوات کے دور دراز علاقوں میں بسنے والے افراد کیلئے 78 کروڑ روپے سے زائدلاگت سے یونیورسل سروس فنڈ ہائی سپیڈ براڈ بینڈ سروسز فراہم کرے گا جبکہ پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے تحت مینگورہ میں 22 ہزار مربع فٹ پر جدید سہولیات ستے آراستہ سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک قائم کیا جائے گ وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین حق نے کہا کہ تاریخی تہذیب و تمدن رکھنے کے ساتھ ضلع سوات وجہ…

ترکی کی پاکستان سمیت کئی ممالک پر کورونا پابندیاں عائد

اسلام آباد (پاک ترک نیوز)ترکی نے پاکستان سمیت متعدد ممالک کے شہریوں کے داخلے پر نئی کورونا پابندیاں لگادیں ۔ پاکستانیوں کے لیے ترکی داخلے پر 14 روزلازمی قرنطینہ رہنا پڑے گا۔ اسلام آباد میں قائم ترک سفارتخانے کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق درج ذیل شرائط عائد کی گئی ہیں ۔ 1- افغانستان ،بنگلہ دیش ،برازیل ، جنوبی افریقہ ،بھارت ،نیپال ،سری لنکا اور پاکستان میں 14 دن رہنے والے افراد کو ترکی آمدسے قبل کم از کم 72 گھنٹے قبل کرائی گئی کورونا کی منفی رپورٹ جمع کرانا لازمی ہو…

اقتصادی تعاون کی تنظیم کی پارلیمانی اسمبلی کا اجلاس کل اسلام آبد میں ہو گا

پاکستان کی قومی اسمبلی 31 مئی سے 3 جون کو ہونے والی اقتصادی تعاون تنظیم کی پارلیمانی اسمبلی کی دوسری جنرل کانفرنس کی میزبانی کرے گی۔ ”علاقائی ہم آہنگی کے لئے پارلیمانی شراکتداری کے فروغ ” کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس میں مندوبین اور اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے رکن ممالک کے اراکین پارلیمنٹ شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں افتتاحی اور اختتامی تقاریب ، خواتین پارلیمنٹیرینز کی میٹنگز ، بریک آؤٹ سیشن اور دو دن تک پینل ڈسکشن ہوں گے۔ وزیر اعظم عمران خان اور صدر ڈاکٹر عارف علوی کی افتتاحی یا اختتامی…

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکان بوزکیر کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین کو مستقل بنیادوں پر حل کیے بغیر مشرق وسطیٰ میں قیام امن بعید از قیاس ہے جبکہ مسئلہ کشمیر کو حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکان بوزکر نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مسئلہ فلسطین، مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال، افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر خارجہ نے فلسطین کے حوالے سے…

پاک فوج کا افغانستان کی سرزمین سے دہشت گرد حملوں پر سخت نوٹس

کور کمانڈرز کانفرنس میں فوجی قیادت نے کراس بارڈر فائرنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد گروپ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کررہے ہیں اور افغانستان سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا 241واں اجلاس جی ایچ کیو میں منعقد ہوا جس میں عالمی، علاقائی اور مقامی سیکیورٹی بشمول لائن آف کنٹرول، ورکنگ بائونڈری…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More