براؤزنگ ٹیگ

ترکی اور یونان

یونانی وزیراعظم کا مرحلہ وار لاک ڈاؤن کھولنے کا اعلان

ایتھنز (پاک ترک نیوز) یونانی وزیراعظم نے مرحلہ وار لاک ڈاؤن کھولنے کا اعلان کر دیا۔ 3مئی سے آؤٹ ڈور ریسٹورنٹس کھولنے کی اجازت ہوگی ۔ 11 مئی کو تعلیمی ادارے کھلیں گے اور15 مئی کو پورا یونان سیاحت کے لیے کھول دیا جائے گا۔ یونان میں کورونا سیلف ٹیسٹ ہفتے میں ایک بار لازمی قرار دے دیا گیا۔سیلف کٹس یونان بھر کے میڈیکل اسٹورز سے فری ملیں گی۔ سیلف ٹیسٹ نا کرنے والوں پر بھاری جرمانہ کیا جائے گا۔

ترکی اور یونان کے وزرائے خارجہ کی پریس کانفرنس میں تلخ جملوں کا تبادلہ

ترک وزیر خارجہ میلوت چاوش اولو نے یونان سے کہا ہے کہ اگر ترکی کی پریشانیوں اور تناؤ میں اضافہ کر سکتے ہو تو یہ کام ترکی بھی کر سکتا ہے۔ ترکی اور یونان کے وزرائے خارجہ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ انقرہ میں مشترکہ پریس کانفرنس میں ہوا جب یونانی وزیر خارجہ نے تمام سفارتی آداب کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ترک وزیر خارجہ کے ساتھ غیر سفارتی لہجے میں بات چیت شروع کی۔ اس سے پہلے دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے وفود کی سطح پر ملاقات کی جس میں ترکی اور یونان کے درمیان جاری تنازعات پر بات کی گئی۔…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More